 
                                                                              دنیا کی سو بااثرخواتین میں پاکستان کی دو خواتین بھی شامل کی گئی ہیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے، ان 100 بااثر خواتین میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ان سو بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ماہرہ خان کو کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو نالج (علم) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے ۔ اس فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں علم، قائدانہ صلاحیت، کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) اور آئڈینٹیٹی (شناخت) شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 