مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، ہم نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیشی کے موقع پر رانا ثناء نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں چھپایا، سب سوالات کے جواب دیے ہیں، گھٹیا ہتھکنڈوں کو احتساب کا نام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا 19 کا سہارا لے لے کر جلسہ رکوانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا۔
خیال رہے کہ رانا ثناء ایک گھنٹہ 20 منٹ نیب کے دفتر میں موجود رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
