
معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مزرا نے پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔
چند دنوں پہلے ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان مستقل طور پر چھوڑکر مستقل قیام کیلئے جاپان جانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان مستقل طور پر چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں اور جب ایک مداح نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے۔
جنت مرزا کے اس بیان نے مداحوں کو کافی مایوس کیا جس کی وجہ سےان پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں وضاحت کردی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بہت سارے بڑے بڑے چینلز نے یہ خبر چلائی کہ جنت مرزا پابندی کے کلچر کی وجہ سے پاکستان چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں پابندی کے کلچر کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا چاہتی ہوں۔ اور دوسری بات میں نے پاکستان چھوڑنے کی بات اس لیے کہی تھی کیونکہ ان دنوں ٹی وی پر بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں۔
اس دوران انہوں نے موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں بھی بات کی ۔جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق میرا مطلب وہ نہیں تھا جو نکال لیا گیا بلکہ موٹر وے کیس میں سی سی پی او عمر شیخ کے بیان سے متعلق تھا۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ وہ مستقبل میں کیمرے کے پیچھے بھی کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ بطور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنا چاہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News