 
                                                                              صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع غذر میں 5 طلبہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں 8 نجی اسکولوں کو بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہناہے کہ گلگت کے ضلع غذر میں 5 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد غذر میں 8 نجی اسکولز بند کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق غذر و گلگت سمیت خیبر پختونخواہ میں تاحال کورونا وائرس کے 39 ہزار 649 کیسز سامنے آئے ہیں۔
خیبرپختوانخوا سمیت ملک بھر میں مہلک وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہوچکی ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سو 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 