Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی

Now Reading:

لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی

ارجنٹینا کےعظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات کی  ادائیگی کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا  قبرستان میں کی گئی جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سڑکوں پر جمع تھی۔

میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تدفین سے پہلے میراڈونا کے تابوت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزارا گیا۔

اس دوران پولیس اور شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال  بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عظیم  فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر