
چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکا بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بچالیا ہے۔
ڈی پی او شعیب خان کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے سرکٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی۔تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسلح شخص سے مقابلہ کیا۔
ڈی پی او شعیب خان کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
شعیب خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے پہلے سے اطلاع تھی، پولیس الرٹ تھی۔
بعد ازاں سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں اور اسکولز کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News