پاکستان کے دنیا بھر کے سکھوں کے لیے بڑے تحفے کرتاپور راہداری کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
کرتارپور راہداری کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے کی جس میں سکھ یاتریوں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرسکیں گے۔
سکھوں کا یہ مقدس مقام گوردوارہ کرتارپور ضلع نارروال میں واقع ہےجہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک نے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔
ممبر پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک سردار اندر جیت سنگھ نے کرتار پور راہداری کے ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری حکومت پاکستان کا سکھوں کے لیے تحفہ ہے۔
پاکستان نے گودووارہ کی تعمیر 9 نومبر 2019 میں مکمل کی۔ اس عظیم عمارت کا سفیق رنگ سکھ کمیونٹی سمیت ملک میں ہر مذہب کو حاصل آزادی کی عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
