
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آ چکی ہے، بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس طلب کیا ، جس کا مراسلہ تمام بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے رکن کو جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس 16 نومبر کو 11 بجے این سی او سی میں ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر آتے ہی پاکستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ملک بھر میں جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔
کراچی میں آج ایک سرکاری اسکول کورونا کیسز سامنے آنے پربند کر دیا گیا ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول سچل گوٹھ کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس اسکول میں کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کے تمام کلاس رومز میں ڈس انفیکٹنٹ اسپرے کیا جائے گا جب کہ اسٹاف اور طلبا قرنطینہ میں رہیں گے
اسلام آباد کے اب تک متعدد تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔
لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ طلبا و طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے طلبا کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک طالب علم جس میں علامات ظاہر ہوئی ہیں اسے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News