
ترکی میں زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہو گئی جبکہ زلزلے سے ازمیر میں متعدد عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20عمارتیں گری ہیں اور 800 سےزائد افراد زخمی ہیں ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے ازمیر میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ترک اربنائزیشن وزیر کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ زلزلے سے گری 8 عمارتوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ بحیرہ ایجیئن میں آنے والے 7.0 شدت کے طاقتور زلزلے سے ترکی کا تاریخی شہر ازمیر اور یونان کا جزیرہ ساموس شدید متاثر ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News