
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فوج میرا ادارہ ہے، ضرور بات ہوگی لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ کر نہیں، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے پلیٹ فارم سے پاک فوج سےبات چیت پر غور کیا جا سکتا ہے، شرط یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قریبی ساتھیوں کے ذریعے رابطے کیے گئے ہیں، میرے ساتھ براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ تو عوام کے ساتھ ہو گا، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے معاملے پر جواب نہیں ملے بلکہ مزید سوالات پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں ن کہا کہ آئین کے مطابق عوامی ردعمل کا جواب دینا منتخب حکومت کا کام ہے، ان ہاؤس تبدیلی یا مائنس عمران خان؟جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئےعمران خان اور حکومت کو گھر جانا ہو گا، نئے شفاف انتخابات کروائے جائیں اور عوام کی نمائندہ حکومت آئے، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد انہیں معافی دینے کے مترادف ہو گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے الحاق کا نہیں، احتساب کا وقت ہے۔ یہ خود چیزیں غائب کرتے ہیں اور مہنگائی کر کے مارکیٹ میں لے آتے ہیں
واضح رہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی انتخابی مہم مکمل کر کے گلگت بلتستان سے روانہ ہو گئی ، ان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما بھی تھے۔
مریم نواز الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے دورے پر تھی۔
AdvertisementOn board the flight to Islamabad. Thank you GB for your unprecedented love, affection and support. Will repay with more love and khidmat. Vote for SHER 🐅 pic.twitter.com/x2jW4hibji
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 12, 2020
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ بلاول ، مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے، اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے۔
بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے۔ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔
Advertisement— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 12, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں، ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News