Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبلیو ایچ او کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف

Now Reading:

ڈبلیو ایچ او کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف
ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف  کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کےاقدامات کو سرہاتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان سے کورونا کے خلاف بھرپور تعاون جاری رہے گا، موثر و محفوظ کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 ڈبلیو ایچ اوکا مراسلے میں کہنا ہے کہ 2021 کے آغاز پر بعض کورونا ویکسین محدود پیمانے پر دستیاب ہونگی، آغاز میں عالمی سطح پر ویکسین کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہو گی، آغاز میں کورونا ویکسین کے درست اہداف کی بروقت نشاندہی ضروری ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی  بھی کروائی اور کہا کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا ہے۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں  پیشگی موثر پلاننگ کرے اور ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کورونا ویکسینیشن کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے، ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضح کرے،  کورونا ویکسین سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے۔

مزید پڑھیں

عالمی وبا کو ختم کرنے کی امید پیدا ہو گئی

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دنیا بھر میں شدت اختیار کر...

، ڈبلیو ایچ اوکے مطابق رابطہ کمیٹی کورونا ویکسین کی پلاننگ و رابطوں کی ذمہ دار ہو گی،کورونا ویکسین کی ترسیل کیلئے لاجسٹک، کولڈ چین سسٹم قائم کرے۔

ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان ویکسین کی محفوظ ترسیل کیلئے سروس ڈیلیوری نظام تشکیل دے،  ویکسینیشن مہم کیلئے سرویلنس، مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دے، ویکسینیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے۔

 ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنائے،کورونا ویکسینیشن کیلئے تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دے،  ویکسین کی ڈیمانڈ جنریشن،کمیونیکشن پلان تیار کرے۔

Advertisement

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کورونا ویکسینیشن سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پیشگی مہم چلائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر