Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدارتی انتخاب 2020، کن باتوں کو جاننا ضروری ہے؟

Now Reading:

امریکی صدارتی انتخاب 2020، کن باتوں کو جاننا ضروری ہے؟

امریکا میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدارتی دوڑ میں شامل امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے اہم سوئنگ اسٹیٹس میں سبقت حاصل کرلی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا، اوہائیو اور ٹیکساس میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت چکے ہیں جبکہ امریکی ریاستوں جارجیا، پینسلوانیا، آئیوا، مشی گن، نارتھ کیرولینا اور وسکونسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب سوئنگ اسٹیسٹس میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ایریزونا اور منی سوٹا میں برتری حاصل ہے۔

اوہائیو سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے جبکہ مجموعی طور پر اگر دیکھا جائے تو جوبائیڈن کو اس وقت 225 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 213 ووٹ حاصل ہیں۔

امریکی انتخابات، کن باتوں کو جاننا ضروری ہے؟

Advertisement

امریکہ میں صدر کا انتخاب جیتنے کے لیے آپ کو ووٹوں کی گنتی میں سبقت حاصل نہیں کرنی ہوتی بلکہ کامیابی کے لیے الیکٹورل کالج (انتخابی حلقوں) میں برتری حاصل کرنا ہوتی ہے۔

اس مرتبہ کئی کروڑ زیادہ لوگ ڈاک کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ پوسٹل ووٹس کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں یا پوسٹل بیلٹس کی گنتی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

’بیل ویدر سٹیٹ‘: اوہایو اور میسوری ایسی ریاستیں ہیں جہاں سے حاصل ہونے والے نتائج سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قومی سطح پر کون سا امیدوار انتخابی معرکہ جیتے گا۔

’الیکٹورل کالج‘ کیا ہے؟

ہر ریاست کو اس کی مجموعی آبادی کے لحاظ سے سیٹیں دی جاتی ہیں۔ جو بھی امیدوار ریاست کے مجموعی ووٹوں کی اکثریت حاصل کر لیتا ہے اسے اس ریاست کی تمام نشستیں حاصل ہو جاتی ہیں۔ ان نشستوں پر منتخب ارکان بعد میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ الیکٹورل کالج میں مجموعی طور پر 538 ارکان ہوتے ہیں اور جس امیدوار کے 270 ارکان جیت جاتے ہیں وہ کامیاب قرار دے دیا جاتا ہے۔

 

سوئنگ اسٹیٹس کیا ہیں؟

یہ ریاستیں وہ ریاستیں ہوتی ہیں جہاں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوتی یا ان کی سیاسی وابستگیاں یا ہمدردیاں واضح نہیں ہوتیں۔ جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ ان ریاستوں میں کوئی بھی جیت سکتا ہے یا یہ کسی طرف بھی جا سکتی ہیں۔

’ریڈ اسٹیٹ بمقابلہ بلیو سٹیٹ‘: یہ ریاستیں روایتی طور پر ایک مخصوص جماعت کے ساتھ ہوتی ہیں۔ رپبلیکن جماعت کو جن ریاستوں میں روایتی طور پر اکثریت حاصل رہی ہے یا جہاں سے وہ ماضی میں کامیابی حاصل کرتی ہیں ان ریاستوں کو ریڈ یا سرخ ریاستیں کہا جاتا ہے اور جو ریاستیں ڈیموکریٹ کا مضبوط گڑھ رہی ہیں ان ریاستوں کو بلیو ریاستیں کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر