Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس نے بڑی امداد کا اعلان کردیا

Now Reading:

بل گیٹس نے بڑی امداد کا اعلان کردیا

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بل گیٹس نے ویکسین کی دنیا بھر میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دنیا بھر کے ممالک میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے 7 کروڑ ڈالر امداد ان کی فلاحی تنظیم، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دی جائے گی۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں کورونا وائرس پھیلا ہے اس لیے ویکسین بھی سب کا حق ہے۔ ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عالمی اداروں کی 7 کروڑ ڈالر کی امداد کی جائے گی۔

فلاحی تنظیم نے امدادی رقم دو حصوں میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ گروپ کو پانچ کروڑ جبکہ کولیشن آف اپیڈیمک پریپرڈینس انوسیشنز کو دو کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ دونوں ادارے عالمی گروپ کے ساتھ کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ٹیسٹوں، علاج اور ویکسینوں کی فراہمی دنیا بھر میں مساوی بنیادوں پر کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر