Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربائیجان نے آرمینیا سے شوشا شہر کا قبضہ چھڑا لیا

Now Reading:

آذربائیجان نے آرمینیا سے شوشا شہر کا قبضہ چھڑا لیا

آذربائیجان نے آرمینیا سے شوشا شہر کا قبضہ چھڑوا لیا جس کے بعد باکو میں فتح کا جشن منایا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے قاراباغ کے مرکزی حیثیت کے حامل علاقے شُوشا پر 28 سال بعد آرمینیا کا قبضہ ختم کرالیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے اعلان کے بعد آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شہریوں نے فتح کا جشن منایا۔

 شوشا پر آرمینیا کا قبضہ ختم ہونے پر ترک صدر طیب ایردوان نے بھی آذربائیجان کو مبارکباد دی۔

شوشا پر آرمینیا کا قبضہ ختم ہونے پر ترکی میں بھی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے فتح شُوشا کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ  “شُوشا آذربائیجان کا ہے۔ اللہ مبارک کرے”۔

Advertisement

مصطفیٰ شن توپ نے بیان میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے اس بیان کی بھی یاد دہانی کروائی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 28 سال بعد  شوشا میں اذان کی آواز گونجے گی۔

ترکی کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “آذربائیجان کی فوج نے پہاڑی قارا باغ کی آزادی میں کلیدی اہمیت کے حامل شہر شوشا کو آرمینی قبضے سے رہا کروا لیا ہے۔ برادر ملک آذربائیجان کو فتح مبارک ہو”۔

خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر