اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی جانب سے حضورٌ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں، ہم فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے سود کے خلاف قانون منظور کیا، ہم اسلام اور حضورٌ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا کہ پانچویں سے لے کر نویں تک حضورٌ کی سیرت پر نصاب کو شامل کیا جائے گا جبکہ عوام مطمئن رہے ہم اسلام کے سپاہی ہونگے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام فوبیا پر بات کی، جب تک اس پوزیشن پر ہوں کوئی بھی اسلام کے خلاف ایک لفظ تبدیل نہیں کراسکے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 21نومبر کو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کرینگے، اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
