
روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ رکھنے والا شہر بن گیا ہے ۔
عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ملک کو نصف ریونیو کما کر دینے والا شہر کراچی سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہے جبکہ کراچی کی 42 فیصد آبادی کو عشروں پرانی بسوں پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہری نہ صرف ناکارہ و کھٹارہ بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبورہیں بلکہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 15سال سے کراچی سرکلر ریلوے کا نظام بحال نہیں ہورہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر کے مسائل حل کرنے کا کوئی ذمہ دار ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News