Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمائما کو ایسے پاکستانی کی تلاش جو کپڑے سلائی کر سکتا ہو

Now Reading:

جمائما کو ایسے پاکستانی کی تلاش جو کپڑے سلائی کر سکتا ہو

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم  ایسے پاکستانی کی تلاش ہے جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجمائما نے ’آسامی خالی ہے‘ کا ایک نوٹس شیئر کیا ہے ، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔

جمائما نے لکھا کہ فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے، اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

امریکا میں اب مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جمائما

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے نو...

واضح رہےکہ جمائما گولڈ سمتھ اپنی پہلی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے جا رہی ہیں۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے بارے میں لکھا کہ یہاں تک پہنچنے کے لیے دس سال کا عرصہ لگا، اور اس دوران کئی ڈرافٹس لکھے گئے۔

فلم ’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘ کا اسکرپٹ جمائما کا تحریر شدہ ہے اور وہ خود ہی اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر