وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ہر شہری کو انصاف صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ بارے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو دسمبر 2021 تک ہرشہری کو ہیلتھ کارڈ کا ہدف دیدیا۔
اجلاس میں پنجاب کی دو کروڑ سے زائد فیمیلیز کو ہیلتھ کارڈ دینے بارے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہر شہری کو کارڈ دینے کا ٹاسک دیدیا۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ دسمبر 2021 تک ہدف حاصل کرے۔
انصاف صحت کارڈ کے تحت ہر شہری کو علاج ومعالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ منصوبے پر ساٹھ ارب سے زائد روپے سالانہ خرچ ہوں گے۔
اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سمیت ہیلتھ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
