چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت خود مر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مینگو ڈپلومیسی کھیلنے والوں کا بیانیہ ہے جبکہ پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان پھوٹ پڑ گئی ہے۔
چیئرمین کشمیرکمیٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ریاست مخالف بیانیہ کا بوجھ اٹھانے سے انکار کردیا ہے، یہی وجہ تھی کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کی۔
شہریارآفریدی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کا سینئر مُسلم لیگی قائدین نے بھی ساتھ دینے سے انکار کیا جبکہ عوام نے خود شریف خاندان کا بیانیہ مسترد کر کے محب وطن قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسی لیے نواز شریف نے اپنا بیانیہ بدلنے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین کشمیرکمیٹی کا کہنا تھا کہ مسترد کیے جانے کے بعد پی ڈی ایم نے جلسے روک دیے ہیں جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کا یو ٹرن جلد قوم کے سامنے آئے گا۔
شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ کورونا کو کامیابی سے شکست دینے پر تمام دنیا حکومتِ پاکستان کی تعریفیں کر رہی ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب خارجہ پالیسی سے کشمیر عالمی سطح پر نمایاں ہوا،پاکستان کے ماحولیاتی ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ دیفیسٹ سرپلس میں چلا گیا ہے، ڈالر کی قیمت گر کر 159 ہو گئی ہے جبکہ صنعتوں کو سبسڈی پر بجلی دینے سے ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
