امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو ہونے والی کابینہ کے اعلان کی تقریب کو عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث محدود رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود جوبائیڈن اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وائٹ ہاؤس چیف رون کلین اقتدار کی منتقلی پر زور دے رہے ہیں۔
رون کلین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، وفاقی ایجنسی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
