
پاکستان کے نامور سنگر ، سماجی کارکن اور سیاسی شخصیت ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجابی اور اردو میں سپر ہٹ گانے لکھنے اور گانے والے ہر دلعزیز گلوکار ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اورساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم پیغام بھی شیئر کیا ہے۔
Be careful parents, they learn what they see, not what they are told 😊 pic.twitter.com/9v4hQCYTRL
Advertisement— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) November 21, 2020
ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ کی شعاؤں سے بچنے کے لیے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح اُن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔
گلوکار اور سماجی کارکن نے اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ والدین ہوشیار رہیں، بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں، بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اُنہیں بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News