
سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے عوام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، جو کہ تین مراحل میں دی جائے گی۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں 65 سال سے زیادہ عمر اور ہائی رسک والے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور تیسرے مرحلے میں مملکت کے باقی افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ویکسین کی رجسٹریشن آن لائن ایپ کے ذریعے کی جارہی ہے، سعودی عرب میں کورونا ویکسین تمام شہریوں اور رہائشیوں کو مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News