وزیراعظم عمران خان سے سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ امور اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اور سعودی شہزادے کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب ہر دور میں بہترین تعلقات رہے ہیں۔
وزیراعظم نے سعودی فرمانروا، سعودی ولی عہد اور سعودی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
شہزادہ سلطان اور وزیراعظم عمران خان نے سلطانہ فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ڈاکٹر نعیم غنی کی فاؤنڈیشن کے لیے خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم نے سلطانہ فاؤنڈیشن کے پاکستان میں سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا جبکہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی حمایت اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات پربحث کی گئی۔
وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں شفقت محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر شامل ہیں۔
اٹارنی جنرل نے قانونی معاملات پر کابینہ کوبریفنگ دی۔ وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بھی کابینہ کوبریفنگ دی گئی۔ احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ موخر کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
