وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا نے کہا ہے کہ کرسمس تہوار پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے جبکہ سعودی شہزادے کی قیام گاہ اور روٹس پر سرویلنس کے سخت انتظامات کے علاوہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پنجاب پر بھی سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
صوبائی وزیر قانون کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگرحکام شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز اور آر پی اوز نے بریفنگ دی، کرسمس، دورۂ سعودی شہزادہ اور کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر قانون پنجاب نے ہدایت کی کہ قانون نافذکرنیوالےتمام ضلعی،صوبائی اوروفاقی ادارے فعال رہیں اور آپس میں موثررابطہ رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
