خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 8 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٗ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد ادریس پشاور یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر شہدا اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ، ڈاکٹرخیر الزمان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی بنوں ، ڈاکٹر بشیراحمد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ، پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وی سی ہوں گے۔
اس کے علاوہ سمری کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرسردار خان کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ صوابی یونی ورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر تعینات کئے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام وائس چانسلرز کی تقرریاں 3 سال کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
