
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑے پیمانے کی صنعت کی ترقی، تعمیراتی صنعت کی ریکارڈ کارکردگی اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے اور ان کا 2 ارب ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے معاشی اعشاریوں کی بہتری کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات پر زور دیا جبکہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بنکوں کی طرف سے آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی
وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائے ہو رہی ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے۔
اجلاس میں خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، وقار مسعود ، تیمور سلیم جھگڑا، ہاشم جواں بخت اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News