
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
تفصیلاے کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ناراض نہیں ہیں، انہیں آصف علی زرداری نے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن وو اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ رہے۔
نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو اور مولانا میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، انہیں بہت سارے کام ہوتے ہیں انکے نہ آنے کی وجہ ناراضگی نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا خود نہیں آرہے لیکن انہوں نے آصف زرداری سے کہا ہے کہ ہمارا پانچ رکنی وفد جلسہ میں شرکت کریگا جبکہ اراکین اسمبلی کے استعفوں کا کراچی میں ہونے والی سی ای سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News