
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسے پر پابندی کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس اور این سی اوسی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار جلسے کی انتظامیہ ہوگی،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Advertisementلاہور میں سیاسی سرکس لگانے والے اداکار خصوصا ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑکر کرپشن کا پیسہ برآمد کرنے کی جھوٹی بڑھکیں مارنے والوں کی اولاد کرپشن کی نئی پارٹنرشپ بنانے اور 'ابا بچاؤ مہم' کو مزید تیز کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے! آثار بتاتے ہیں کہ فسادیPDMٹولے کے بریک اَپ کا وقت آن پہنچا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 12, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سیاسی سرکس لگانے والے اداکار خصوصا ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑکر کرپشن کا پیسہ برآمد کرنے کی جھوٹی بڑھکیں مارنے والوں کی اولاد کرپشن کی نئی پارٹنرشپ بنانے اور ‘ابا بچاؤ مہم’ کو مزید تیز کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔
معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ آثار بتاتے ہیں کہ فسادی پی ڈی ایم ٹولے کے بریک اپ کا وقت آن پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News