
پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی تیاریوں کا سلسلہ جاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کل ساڑھے 11 بجے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہوگا، جس میں خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد نیب کی مزید کارروائیوں سے متعلق بات ہوگی۔
اجلاس کے دوران استعفوں سے متعلق ڈیڈ لائن پر ارکان سے مشاورت کی جائے گی اور پنجاب احتجاجی ریلیوں کے حوالے سے رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو و اثاثہ جات کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News