
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ ہندوؤں کو شمشان گھاٹ اور بنانے کی اجازت دی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کی کہ سید پور ویلج میں قائم مندر ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔ ہندوؤں کو کمیونٹی سینٹر قائم کرنے کی بھی اجازت کی سفارش کردی گئی ہے۔
کونسل نے اسلام آباد میں کوئی نیا مندر تعمیر کرنے کی سفارش نہیں کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے مندر کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی۔
وزیرمذہبی امور نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مندر کیلئے حکومت نے فی الحال کسی قسم کے فنڈز نہیں دیے۔
اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے وزارت مذہبی امور کو بھی مندر کی تعمیر کیلئے فنڈزکی درخواست کی تھی تاہم وزارت مذہبی امور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری نہیں کرتی ہے۔
ہندو ارکان اسمبلی نے2017 میں عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دی تھی۔ وزارت انسانی حقوق کی درخواست پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے 2020 میں مندر کیلئے جگہ الاٹ کی۔
ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو جگہ مختص کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News