
سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پر پشاور میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ شہر کےتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور تمام اہم سرکاری و غیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ساانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں شہدا کیلئے دعا کی جائے گی، تقریب میں شہداء طالب علموں کے والدین اور غازیوں کومدعو کیا گیا ہے۔
سانحہ اے پی ایس کی برسی کی تقریب میں شہدا کی درجہ بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور شہدا کے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News