Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
Weather forecasting for today in Pakistan

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبرپختو نخوا میں شدید سرد رہا۔

اس دوران گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور میں 9 ملی میٹر، بگروٹ 6، دروش 3، چلاس 2، گلگت ایک، پٹن 4 اور میر کھانی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید برآں استور میں 5 انچ اور بگروٹ میں 2 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس میں درجہ حرارت منفی 10، استور، کالام منفی 7، پاراچنار، اسکردو، منفی 6، کوئٹہ، قلات منفی 4 اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر