Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

Now Reading:

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی
ایل او سی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے دانستہ طور پر چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت رواں سال 2800 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس سے درجنوں معصوم شہری شہید جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہناہے کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور 2003 کےجنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر