محکمہ ریلوے کی 2020ء میں کارکردگی کی رپورٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق 2019ء کی نسبت 2020ء میں ریلوے محکمےکا خسارہ مزید بڑھ گیا جبکہ رہی سہی کسر عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری کر دی ،سال 2020ء میں بھی محکمہ ریلوے میں بہتری نہ لائی جا سکی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں محکمہ نے اپنا ہدف بھی پورا نہ کیا اور محکمے کو 5 ماہ میں 11ارب 37 کروڑ 6 لاکھ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کی تاخیر اور منسوخی سے ٹکٹ واپسی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا اور پہلے 9 ماہ میں 105 حادثات میں 53 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ریلوے حکام نے خسارے کی وجہ کورونا کو قرار دیا ہے۔
خیال رہے 23 مارچ کو پہلا لاک ڈاؤن لگا تو ریلوے آپریشن بند کر دیا گیا، 2 ماہ بعد 20مئی کو محدود ٹرین آپریشن کا آغاز کیا گیا جو کوچز کی خرابی اور ناقص ٹریک کے باعث تاحال مکمل بحال نہ ہو سکا جبکہ محدود ٹرین آپریشن کے تحت 142میں سے اپ اینڈ ڈاؤن 74 ٹرینیں آپریشنل ہیں تاہم یہ ریل گاڑیاں بھی وقت پر پہنچنے سے قاصر ہیں جس سے مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
