
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نیو ٹاؤن کے قریب مسافر بس الٹ جانے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب تیزرفتار منی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے اور2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا،حادثے کی شکار بس حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جا رہی تھی تاہم بس الٹنے سے جیل روڈ پرٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے.
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس، رینجرز، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بس کے شیشے توڑ کر نکالا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News