ملتان سے جدہ جانے والی فلائٹ میں موجود عالمی وبا کورونا وائرس کے مریض کو جہاز سے اتار دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 8700 میں سوار بہاولپور کے مسافر محمد اقبال کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ عملے نے جب مسافر کی رپورٹ چیک کی تو فوری طور پر اسے جہاز سے آف لوڈ کردیاگیا۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈاکٹرز نے مسافر کو طبی معائنے کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ ہونے کا مشورہ دیدیا۔
خیال رہے کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
