سولجر بازار میں پولیس کی کارروائی: منشیات فروش میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار
سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی میں منشیات فروش اور ڈکیتی کی...
انسان کی پیدائش کے وقت سے ہی تکلیف اور بیماری اُس کی زندگی اور صحت کا حصہ رہی ہے۔
بلکل اسی طرح کمر کا درد وہ درد جس سے عام آدمی سے لے کر پہلوان آدمی کے لیے یہ درد برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کمر کا درد ہو جانے کی صورت میں انسان اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں بھی دقت محسوس کرتا ہے-
کمر کا درد شکار وہ افراد جلدی ہوتے ہیں جو زیادہ دیر بیٹھ کر کرسی پر کام کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہو انہیں بھی کمر درد کی تکلیف ہو سکتی ہے۔
ایسے افراد جن کے کمر کے مہروں میں خلا آ جائے انہیں بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔
ایسے افراد جن کو گردہ میں ورم ہو یا پتھری ہو نانہیں بھی کمر درد ہوتا ہے۔
خیال رہے کیونکہ ایسے مرد حضرات جنہیں احتلام،جریان اور ایسی خواتین جنہیں لیکوریا اور بندش حیض جیسے مرض کا سامنا ہو انہیں بھی کمر درد ہو جاتا ہے۔
ناقص اور خراب غیر متوازن خوراک کھانا بھی کمر درد کا سبب بن جاتا ہے۔
جن خواتین و حضرات کو قبض کا مرض ہو وہ بھی کمر درد کی تکلیف سے دوچار ہوتے ہیں۔
ریڑھ کے مہروں کی خرابی بھی کمر درد کی وجہ ہو سکتی ہے ۔
یاد رہے کہ جن افراد کو کمر درد ہو وہ گوشت ،چاول، چکنائی والی غذائیں، کولا مشروبات، فاسٹ فوڈز، مٹر، دال ماش، بینگن، ساگ، بیکری مصنوعات، لوبیا اور بادی اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں۔
علاوہ ازیں ترش، ثقیل اور نفاخ غذاؤں سے بھی مکمل پرہیز رکھیں۔
اس درد سے محفوظ رہنے اور اس درد میں آرام حاصل کرنے کے لیے درد والی جگہ پر گرم ٹکور ضرور کریں۔
روزانہ ہلکی ورزش ضرور کریں اور مرض کس وجہ سے پیدا ہوا ہے اپنے معالج سے مل کر وجہ جاننے کی کوشش کریں۔
نرم بستر کی بجائے سخت بستر کا استعمال کریں۔
بار بار سیڑیاں چڑھنے سے باز رہیں اور بیٹھتے وقت کمر کو تکیہ کا سہارا دیں۔
زیادہ وزن ہرگز نہ اٹھائیں۔
ورزش کے ساتھ ساتھ یوگا کے آسن بھی اپنائیں۔
سردی کی وجہ سے کمر درد ہو تو میتھی کے پتے ابال کر پئیں یا پانچ گرام میتھی دانہ روزانہ کھائیں درد میں افاقہ ہو جائے گا۔
سات عدد انجیر اور مغز اخروٹ کھانا بھی سرد موسم میں کمر درد سے نجات مل جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اگر کمر درد قبض کی وجہ سے ہو تو گل قند پانچ تولے ایک گلاس دودھ میں ملا کر لے لیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News