وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے شہریار آفریدی کو کشمیر میں پارلیمانی کاکسز اور متعلقہ فورموں سے لابنگ اور بات چیت کا آغاز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔
وزیر اعظم عمران خان کو شہریار آفریدی نے مسئلہ کشمیر پر ایک قومی بیانیہ بنانے میں مدد کے لئے کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام کئے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔
شہریار آفریدی نے ثقافت ، ٹیکنالوجی ، سیاحت ، کھیل ، اکیڈمیہ اور دیگر سے متعلق مشاورتی بورڈز کے قیام پر بریفنگ دی تاکہ وہ کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط کو بے نقاب کرنے کے لئے کشمیر کاز میں نئی روح پھونک سکے۔
شہریار آفریدی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کشمیر کمیٹی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق عوامی شعور کو بڑھانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دے کر قومی سطح پر کشمیر پر مباحثے میں نئے اقدامات کو شامل کیا ہے۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں مسئلہ کشمیر پر آگاہی کیلئے اپنا ویژن اور نئے راہنما خطوط فراہم کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
