
وزیراعظم
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چائنیز کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے اشتراکی عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ منصوبے کے مختلف مراحل کو مکمل کرنے کے لیے مدتوں کا واضح تعین کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ان پراجیکٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے ڈیمانڈ کے پیش نظر یہ دونوں منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان منصوبوں کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ آگاہی مہم کے ذریعے عوام کے علم میں لایا جائے کہ ان پراجیکٹس کے ذریعے ہمارے کئی معاشی اور ماحولیاتی مسائل کا حل ممکن ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی جبکہ لوگوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں منصوبوں کے مختلف مراحل کو بروقت مکمل کرنے کے لئے مدتوں کا تعین کیا جائے جبکہ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی ان منصوبوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔
اجلاس میں شبلی فراز، سید علی حیدر زیدی، ڈاکٹر شہباز گل اور سید ذوالفقار عباس بخاری ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اعلیٰ حکومتی حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News