لیبیا نے دو روسی جاسوسوں کو رہا کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ 2019 میں لیبیا میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوئے دو روسیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ روس میکسم شوگیلی اور سمیر حسن علی سویفن کو رہا کرنے کے لیبیا کے فیصلے سے مطمئن ہے۔
زاخارووا نے دونوں روسیوں کی رہائی میں مدد کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگالی اور سویفن پہلے لیبیا سے روانہ ہو چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ آج رات ماسکو پہنچ جائیں گے۔
دونوں روسیوں کو مئی 2019 میں جاسوسی کے الزام میں طرابلس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
