Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر ہتک عزت کیس ،عدالت نے عفت عمر کو طلب کرلیا

Now Reading:

علی ظفر ہتک عزت کیس ،عدالت نے عفت عمر کو طلب کرلیا

لاہورسیشن کورٹ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سنگر، ایکٹر اور موسیقارعلی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر تحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ ادکارہ ، میزبا ن اور سینئیر ماڈل عفت عمر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے شہادت مکمل کرنے کے لیے ادکارہ عفت عمر کو طلب کیا۔

عدالت گلوکارہ میشا شفیع کی چھ گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکارعلی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

 رواں ماہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے میشا شفیع سمیت 8 افراد کو قصور وار قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہو نے والی کارروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی۔

انھوں نے فیس بک ، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل سایٹس پر اپنے خلاف ہونے والی کمپین سے متعلق درخواست دی۔

ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے نے کہا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے ہتک آمیز الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کےلیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر