محکمۂ موسمیات کا کہناہے کہ شہر قائد میں پیر سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی اور کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے چلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیر سے کراچی میں انتہائی شدیدسردی پڑنےکا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں سرد ہوائیں چلیں گی جبکہ موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 10اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 10 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
