
وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کااجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں وزرا، معاونین خصوصی، مشیر ہاﺅسنگ کے حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں کنسٹریکشن انڈسٹری میں بہتری سے متعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا جائے گا،این سی سی ہاﺅسنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کو سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،بینکوں کی جانب سے آسان اقساط پر قرض سمیت اہم معاملات پر گفتگو بھی ہوگی ،وزیراعظم عمران خان اجلاس میں اہم ہدایات بھی دیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News