Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Now Reading:

کراچی، ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے باعث کراچی کے ضلع شرقی میں بھی دو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

تفصٰلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی ، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں گلشن اقبال اور جمشید ٹاون  کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری کردیئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون  آج رات بارہ بجے  سے 31دسمبر 2020تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ سب ڈویژن گلشن اقبال میں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری،ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5،پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون میں سب ڈویژن جمشید ٹاون میں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی،محمود آباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس ، جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات شامل ہیں

Advertisement

 نوٹیفکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ ڈاون کے دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر