Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہی خاندان پر بننے والی ویب سیریز پر برطانوی حکومت کا اعتراض

Now Reading:

شاہی خاندان پر بننے والی ویب سیریز پر برطانوی حکومت کا اعتراض

برطانوی حکومت نے شاہی خاندان پر بننے والی ویب سیریز پر مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کی زندگی پر مبنی ویب سیریز دی کراؤن کو فکشن قرار دیا جائے اور بتایا جائے کہ یہ حقیقی واقعات پر مبنی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

 رضوان بیگ، لیڈی ڈیانا  کی پاکستانی ثقافت سے محبت

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ نے بتایا کہ پرنسز آف...

برطانوی حکومت نے سیریز پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ فلکس سیریز کے آغاز میں یہ نوٹ شائع کرے کہ چوتھا سیزن حقیقی نہیں بلکہ فکشن پر مبنی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب لیڈی ڈیانا کے بھائی نے بھی نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ وہ سیریز کے آغاز میں بتائے کہ سیریز کی کہانی حقیقی نہیں بلکہ کہانی کو حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر لکھا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دی کراؤن کو دیکھ کر کئی لوگ سیریز کی کہانی کو تاریخ اور حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔

چوتھے سیزن میں برطانوی شاہی خاندان کے متعدد نئے کردار دکھائے گئے ہیں، جن میں لیڈی ڈیانا، ان کے شوہر شہزادہ چارلس اور برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار بھی شامل ہے۔

اس سیریز کے حوالے سے برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس شاہی خاندان کی زندگی پر مبنی حال ہی میں ریلیز کی گئی۔

خیال رہے کہ دی کراؤن کے چوتھے سیزن کو نیٹ فلکس پر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سیریز کے پہلے 3 سیزنز جاری کیے جا چکے ہیں تاہم ان سیزنز پر برطانوی حکومت نے کوئی بیان یا اعتراض نہیں کیا تھا لیکن اب ویب سیریز کے چوتھے سیزن پر برطانوی حکومت نے اعتراض کیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈن کا کہنا ہے کہ اسے دیکھ کر نئی نسل کے لوگ غیر حقیقی باتوں کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت اور لیڈی ڈیانا کے بھائی کے مطالبے پر تاحال نیٹ فلکس نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی
'سپر اسٹار' رجنی کانت کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی
ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ڈپریشن کی شکار معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر