وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چکوال میں نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم نے چکوال میں 500 بستروں پر مشتمل اسپتال ،لاکالج اوررنگ روڈ کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم مقامی نمائندوں سے ملاقات اورخطاب بھی کریں گے۔ اس سے پہلے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نیا پاکستان، وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بیڈز کے ہسپتال، یونیورسٹی آف چکوال اور ناردرن بائی پاس سمیت 15ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ان کاکہنا ہے کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
