
کراچی کے ضلع جنوبی میں عالمی وبا کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جنوبی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک شادی ہال اور ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر 13 افراد پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 9 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 462 ہو گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News