
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آکلینڈ میں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ، جس کے لیے قومی ٹی20 اسکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
تین میچوں کی سیریز کے دیگر دو میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
Squad for the first #NZvPAK T20I:
Shadab Khan (c)
Abdullah Shafique
Faheem Ashraf
Haider AliHaris RaufAdvertisement
Hussain Talat
Iftikhar Ahmed
Imad Wasim
Khushdil Shah
Mohammad HafeezMohammad HasnainAdvertisement
Mohammad Rizwan
Sarfaraz Ahmed
Shaheen Shah Afridi
Wahab Riaz#backtheboysingreen pic.twitter.com/sL9Abp9GPV— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2020
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ کے ایڈن پارک اسٹیڈیم میں نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریکٹس سیشن کے دوران کرکٹرز کو خصوصی لیکچرز دیے، کوچ نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس کرائی۔
انجری کا شکار قومی کرکٹرز بابر اعظم اور امام الحق نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 ہے، یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔
قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اسکور 101 ہے، اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
پہلے ٹی 20 کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔، اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔
ٹی 20 میچ کےلیے قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
محمد حفیظ ،فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News