
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت اس ارض پاک کوختم نہیں کرسکتی،پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبہ سے منارہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم قائد پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہناہے کہ ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے، دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔
No power on earth can undo #Pakistan. “Nation celebrates #Quaid’s anniversary with great reverence and commitment upholding his message of hope, courage & confidence. Faith, Unity and Discipline shall always remain guiding principles of our great nation”, COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2020
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News