Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مذہبی، تاریخی اور ثقافتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ازبکستان کی طرف سے منصوبے پر مالی معاونت کو سراہا جبکہ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ازبکستان وزیر ٹرانسپورٹ نے ازبک صدر کا پیغام وزیراعظم کو پہنچایا اور کہا کہ ازبک صدر دورہ پاکستان کی خواہش  رکھتے ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جلد ازبک صدر کے دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

ازبکستان وزیر ٹرانسپورٹ نے ازبک صدر کی طرف سے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ممالک سے تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون بڑھائیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کو بحیرہ ہند تک رسائی کا موقع ہیں، خطے میں ترقی اور معاشی تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ شروع سے اس بات کا قائل ہوں کہ افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ہے۔

ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں اعظم سواتی اور عبدالرزاق داود بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر